خاتون کی ٹریفک وارڈن کوگالیاں دینے کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

A video of a woman abusing a traffic warden has gone public
خاتون کی ٹریفک وارڈن کوگالیاں دینے کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون ڈرائیور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جا رہی تھی،2 روزقبل صدیق ٹریڈسینٹرگلبرگ پرتحریک لبیک پاکستان کی ریلی تھی۔ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈائیورشن لگائی گئی تھی،خاتون نے ڈیوٹی پر کھڑے وارڈن کو راستے کی بندش پر گالی نکالی,جس پر وارڈن نےصبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب میں خاتون کو تھینک یو کہا۔
.دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کی جانب سے صبرو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈن کو شاباش دی۔



اشتہار


اشتہار