پرانے آئی فون کے بدلے نیا آئی فون، کمپنی کی نئی آفر کیا ہے؟

New iPhone to replace old iPhone, what is the company's new offer?
ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے ویسے تو کئی سہولیات فراہم کی جاتی رہتی ہیں تاہم اس بار کمپنی نے پرانے اور نئے موبائل فونز سے متعلق ایک آفر جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایپل صارفین ’ٹریڈ ان‘ کے ذریعے اب اپنے پرانے آئی فون موبائلز کو نیو ماڈلز میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی ہائر کریڈٹ ویلیو کے ساتھ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے چند آئی فونز کے لیے نارمل سے زیادہ ٹریڈ انز کی آفر جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، یہ آفرز رواں ہفتے سے امریکہ، کینیڈا میں شروع ہونے جا رہی ہیں۔جبکہ بلومبرگ کی جانب سے اپنے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ انسینٹو صرف ان اسٹور ہی کنزیومرز کے لیے موجود ہوگا۔
 جو کہ آئی فون 15 کی لائن اپ کے کسی بھی ماڈل پر کریڈٹ اسپینڈ کر سکتے ہیں۔جن میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں اگرچہ یہ آفر آج سے یعنی 20 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی، تاہم اس حوالے سے ایپل کمپنی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب یہ آفر آئی فون 14، آئی فون 13، آئی فون ایس ای فورتھ جنریشن کے لیے نہیں ہیں۔



اشتہار


اشتہار