شدید گرمی، وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جلد چھٹیوں کی منظوری دیدی

Severe heat, Chief Minister Punjab approved early vacations in educational institutions
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی میں اضافے کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جلد چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔وزیر تعلیم نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید جلد کرنے کا عندیہ دیا ہے، وزیر تعلیم پنجاب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق 15 ہزار افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، ان میں سے 96 فیصدنے چھٹیاں فوری کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اوقات کار کی تبدیلی کے بعد اسکولوں میں جلد چھٹیاں کرنے جا رہے ہیں۔

اسکولوں میں اسی ہفتے چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسکولوں میں جلد تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ اسی ہفتہ میں جمعرات یا جمعہ کو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امتحانات والے نجی اسکولوں کو اسکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہو گی۔
دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پرچھٹیوں کے نئے مراسلہ پر کام شروع کر دیا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں 22 مئی سے چھٹیاں ہوں گی، گرمی کی چھٹیوں کو نیا نوٹیفکیشن آج شام یا کل جاری کر دیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار