ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

There is a big news for the students applying for e-bikes
پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس سکیم میں اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کیلئے ای بائیکس پروزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ 20ہزار بائیکس کی اسکیم میں ایک لاکھ 90 ہزار طلبا نے اپلائی کیا، ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی تمام خواتین کو بائیکس ملیں گی۔

بلال اکبر نے کہا کہ الیکٹرانک بسیں چلانےجارہےہیں،لاہورمیں کم ازکم1500بسیں چاہئیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے بسیں چلانے کیلئے ہمیں ٹاسک دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سےکرائے بھی کم ہوچکے، کرایوں کو بھی پیٹرول کی قیمت کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کیلئے اقدامات کریں گے،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ماحول دوست 27 ای بسیں چلانے جارہے ہیں۔
 100مزید الیکٹرک بسوں کا ٹینڈ پراسیس شروع کررہے ہیں، 620 بسوں کا فلیٹ آئندہ سال شہروں میں شروع کیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار