قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے دبئی ایئرپورٹ پر دھوئیں کی اطلاع پر روکے گئے طیارے کو جانچ پڑتال کے بعد کلیئر کر دیا گیا ، طیارہ 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اسلام آباد پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد کیلئے پروازمیں دھوئیں کی اطلاع کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ڈیکلئیر کر دی گئی تھی۔
طیارے کو اشیا خورونوش کی جگہ پر جلنے کی بو کے باعث ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا،فائربریگیڈ اورایمبولینسز سمیت متعلقہ انتظامات کئے گئے تھے،عملے کی جانب سے کافی دیر جانچ پڑتال کے بعد جہاز کوکلئیر کیا گیا۔
ایمرجنسی کے باعث پرواز کافی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی ،تاہم پروازتین گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچ گئی۔