مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا، ویڈیو وائرل

Crocodiles block the path of a cyclist, video goes viral
امریکا میں مگرمچھوں نے سائیکل سوار کا راستہ روک لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی امریکی ریاست فلوریڈا میں سائیکل سوار کا مگرمچھوں سے سامنا ہوا جب وہ سڑک کراس رہا تھا، والٹ جینکنز نے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے یوٹیوب پر شیئر کیا۔والٹ سائیکل پر اپنی گاڑی کی طرف جارہا تھا جب اس کا سامنا دو مگرمچھوں سے ہوگیا۔مگرمچھ کے ساتھ نمٹنے کے دوران ان کے پرسکون رویے نے سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو دنگ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والٹ نے سائیکل کے اگلے پہیے سے مگرمچھ کو دھکیلنے کی کوشش کی جس سے وہ دوسری جانب پلٹ گیا۔


وہ کہتا ہے کہ چلو، مجھے یہاں سے گزرنا ہے لیکن آپ کو پرواہ نہیں ہے، اب میں سائیکل چلانے جارہا ہوں۔بعد میں اس نے سائیکل چلانی اور حیران کن طور پر مگرمچھوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔



اشتہار


اشتہار