اداکارہ ثنا جاوید شوہر شعیب ملک کو موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔قومی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک نے اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
شعیب ملک کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے بعد اب مختلف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔اپنی غیر معمولی کرکٹ کی مہارت کے لیے شہرت رکھنے والے شعیب ملک اب اپنے فیشن سینس کے باعث بھی خوب خبروں میں رہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں اسٹائل ایوارڈز میں موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنالٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہیں مبارکباد دی، اداکارہ نے لکھا کہ ایوارڈ ملنے پر بہت مبارک ہو میرے ہیرو۔