سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان

سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان
سعودی عرب کئی حوالوں سے اب دنیا کو حیران کرتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں نئے ٹرینڈز کو فالو کیا جا رہا ہے وہیں اب دلچسپ مناظر بھی سامنے آ رہے ہیں۔حال ہی میں سعودی عرب کے کافی شاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں شہریوں کو منفرد ڈیل دی جا رہی ہے۔سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی کافی شاپ ’ڈیلی کپ‘ کی جانب سے ایک ایسی ہی آفر کسٹمرز کو دی گئی ہے۔

 جس میں کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دی جائے گی۔ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک انتظار کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی، اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیے۔

جبکہ سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دیے، کہ کافی بننے تک تو کسٹمر انتظار ہی کرتا ہے، پھر یہ آفر؟جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار