بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کا نیا منفرد تھری ڈی گاؤن سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔ عرفی جاوید نے ممبئی میں منعقدہ ایک ایونٹ کے لیے تھری ڈی گاؤن زیب تن کیا جس پر تھری ڈی پھول اور بڑے سبز پتے بنے ہوئے تھے اور یہ سبز پتے حرکت بھی کر رہے تھے۔
اس سیاہ گاؤن کی انفرادیت اس پر لگے پھول و پتوں سے اڑنے والی تتلیاں بھی تھیں جو اچانک سے پھولوں کے درمیان سے نکل کر اڑنے لگیں اور زمین پر بچھے ریڈ کارپٹ پر گر گئیں۔
اس حسین منظر کو دیکھ کر پاپارازی نے عرفی سے درخواست کی کہ وہ پھر سے ان تتلیوں کو اڑائیں جس پر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'نہیں ایسا ایک ہی مرتبہ ہوسکتا ہے'۔
سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کے اس لُک کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے لباس کی دلکشی اور خاصیت کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'مانو کہ نہ مانو لیکن عرفی ملبوسات کے جو منفرد آئیڈیاز دیتی ہے وہ قابلِ تعریف ہے' جبکہ دوسر ے صارف کا کہنا تھا کہ 'کتنا حسین گاؤن ہے میں اپنی شادی پر ایسا ہی گاؤن پہنوں گی۔