اداکارہ درفشاں سلیم کوخاتون مداح نے بوسہ دیدیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی تھی جسے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے پریمیئر پر پہنچے تھے بلکہ وہ ڈرامے کے مرکزی کردار درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مداحوں کو فنکاروں سے ملتے ہوئے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔