وزیراعظم شہبازشریف آج مظفرآبادکادورہ کریں گے

Prime Minister Shehbaz Sharif will visit Muzaffarabad today
وزیراعظم شہبازشریف آج مظفرآبادکادورہ کریں گے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدے داروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
 شہباز شریف کو آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی جائے گی ،صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرینگے۔    



اشتہار


اشتہار