ریحام خان نے پاکستانی حکومت کا موازنہ 'ہیرا منڈی' سے کر ڈالا

Reham Khan compared the Pakistani government to a 'diamond market'
پاکستانی اینکر ریحام خان نے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس کا موازنہ پاکستانی حکومت سے کر ڈالا۔انہوں نے سیریز میں سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی کی کاسٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی حکومت میں اقربا پروری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریحام خان نے پاکستانی حکومت کا موازنہ 'ہیرا منڈی' سے کر ڈالا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ 'اگر سنجے لیلا بھنسالی کی اقربا پروری اسکرین پر اچھی نہیں دِکھ سکتی تو پاکستانی حکومت کو بھی اسے ترک کردینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ 'اہلِ خانہ اور دوست اس وقت بہت اچھے ہوتے ہیں جب ان میں کچھ صلاحیت ہو، یہ ایک سیاسی حکومت کے بجائے خاندانی کاروبار زیادہ لگ رہا ہے'۔

ریحام خان نے پاکستانی حکومت کا موازنہ 'ہیرا منڈی' سے کر ڈالا
بعدازاں ایک اور پوسٹ میں زبان زد عام بننے والی اس ویب سیریز کے بارے میں انہوں نے اپنے خیالات کا کھل کا اظہار کیا۔ریحام خان نے کہا کہ 'نیٹ فلکس پر ہیرامنڈی کے بارے میں افسردہ کرنے والی بات یہ تھی کہ میڈیا پر بھارت کے مضبوط تسلط کی وجہ سے ایک معمولی درجے کی پروڈکٹ بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیق سے لے کر اداکاری اور موسیقی سے لے کر مکالموں تک یہ ایک ناقص پروڈکشن ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی انڈسٹری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ' پاکستان فلم تھیٹر اور او ٹی ٹی کے پاس کوئی مالی معاونت ہے اور نہ کوئی انفراسٹرکچر۔
ریحام خان نے پاکستانی حکومت کا موازنہ 'ہیرا منڈی' سے کر ڈالا
ریحام خان نے کہا کہ 'بیانیہ اہم ہے اور میڈیا کو پاکستان میں ایک صنعت کا درجہ دیا جانا چاہیے، آئیے دنیا کو اپنی کہانیاں اپنے الفاظ میں بتائیں۔



اشتہار


اشتہار