کیوبا نے چینی شہریوں کیلئےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا فری پالیسی اپنائے گی۔یہ اعلان وزیر سیاحت جوان کارلوس گارسیا نے 42ویں کیوبا انٹرنیشنل ٹورازم فیئرکے دوران کیا۔
کیوبا کی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 26 اپریل تک، کیوبا کو اس سال 10 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح آئے ہیں۔کیوبا کی حکومت کو 2024 میں 3.5 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔