اداکارہ ثناء کی جم میں ورزش کرتے ویڈیو وائرل

The video of actress Sana exercising in the gym has gone viral
نامور پاکستانی اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی معروف اداکارہ ثناء سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے مناظر اور واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 اب کی بار انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جم میں ورزش کرنے کے مناظر شیئر کئے ہیں، جس کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔صارفین کی جانب سے اداکارہ کی فٹنس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، ایک صارف نے ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جیسی فٹنس تو کافی نوجوان بھی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔
دوسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میڈم آپ بہت ہی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک صارف نے تو ان کو پاکستانی ملائکہ ارورا کا خطاب دے دیا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار