دلہن کا جوڑا حکومت دے گی! امارات نے نوجوانوں کی شادیوں کے لیے نیا اعلان کر دیا

The bride will give the government! Emirates has announced a new announcement for youth marriages
متحدہ عرب امارات میں شادی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے دلچسپ اعلان کیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوجوانوں کے لیے شادی اخراجات میں سپورٹ کرنے کے لیے اماراتی حکومت کی جانب سے قدم اٹھایا گیا ہےامارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے نوجوان جو شادی کرنے کے خواہاں ہیں تاہم اخراجات کے باعث نہیں کر پا رہے ہیں، انہی کے لیے حکومت کی جانب سے نیا پروگرام لانچ کیا گیا ہے۔

ابو ظہبی میں رہنے والے شہریوں متعدد کسٹمائزڈ سروسز سمیت مختلف فوائد حاصل کر سکتے ہیں، یہ پروگرام اظہبی کی ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اور فاضا کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔شادی کرنے والے افراد فاضا کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، جہاں ویب سائٹ ممبران کو مختلف قسم کی ایکسکلیوسو فوائد کی آفرز دے رہی ہے۔ان میں اسٹور ڈسکاؤنٹس، کار انشورنس، حادثوں میں ہرجانے سمیت دیگر شامل ہیں۔

جبکہ جوڑا گائڈینس، فیملی میڈی ایشن سمیت فیملی اور سائیکولاجیکل کاؤنسلنگ بھی حاصل کر سکے گا۔ تاہم یہ سب اسی وقت ممکن ہے اگر جوڑے نے خود کو میڈیم سینٹر برائے فیملی پر رجسٹر کرایا ہو۔خبر کے مطابق ایک بار اگر جوڑا میڈیم گولڈ کارڈ ہولڈر بن گیا تو اسے ویڈنگ سروسز پر ڈسکاؤنٹ ملے گا، جن میں ویڈن اسٹیج، ہال، فوٹوگرافی، لائٹنگ، ساؤنڈ، میوزک، وال، ٹیبل ڈیکوریشن، پھول، دلہن کا لباس سمیت دیگر کئی سہولتیں میسر آئیں گی۔
دوسری جانب خلیج ٹائمز کے مطابق ہوٹلز ، جائیداد، فرنیچر، جیولری، سفری اخراجات سمیت کئی چیزوں میں ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔لیفٹیننٹ کرنل احمد بوہارون الشمسی کہتے ہی کہ میڈیم کارڈ مختلف رینج کی سہولیات اور آفرز شہریوں کو دیتا ہے، اس پروگرام کے ذریعے جوڑے ان آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار