سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کر دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق اعلیٰ سعودی حکام نے انتہائی سخت حالات کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ترمیم کے مطابق ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے یا فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سفارشات سامنے آئی تھیں ، جس کے بعد اب ملزمان کو ہتھکڑی لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔