ڈر لگتا ہے مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر

I am afraid, what will I answer to Allah after death, Hania Aamir
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور دوسری وجہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کے بعد یہ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اللّٰہ کو کیا جواب دوں گی کیونکہ اللّٰہ کے سامنے پیش ہونے پر جو سوال ہوں گے ان کے جواب میں یہ تو نہیں کہہ سکتی نہ کہ میں نے اپنی کتنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے میرا مقصد اپنے کام اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔
ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں سب لوگ کسی نہ کسی وجہ سے پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں لیکن ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں، اس لیے میں سوشل میڈیا پر حوالے سے بات کرتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتہ ہو کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔



اشتہار


اشتہار