بالی ووڈاداکاروں کی ایک اور پریم کہانی کا اختتام ہوگیا،اداکار ادیتیا رائے کپور اور انکی گرل فرینڈ انانیا پانڈے کے بارے میں تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونوں کے تعلقات لگ بھگ ایک ماہ قبل ہی منقطع ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے بعد اب انانیا کی کوشش ہے کہ وہ آگے بڑھے، وہ اب زیادہ وقت اپنے نئے پالتو جانور کے ساتھ گزار رہی ہیں، ادیتیا بھی سنجیدگی سے اس نئی صورحال سے نبرد آزما ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک قریبی دوست کے مطابق دونوں کے بریک اپ سے سب لوگ حیران ہیں۔
یاد رہے کہ ادیتیا رائے کپور اور انانیا کے درمیان دو برس تک قربتیں رہیں اور انکی رومانی ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔