وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ آج سے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی شروع کرے گا۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہے۔