مجھے پکڑوانے میں محسن نقوی کا کردار اہم تھا، پرویز الٰہی

Mohsin Naqvi's role in betraying me was important, Parvez Elahi

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے پکڑوانے میں اہم کردار محسن نقوی کا تھا۔کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ اس نے سرخرو کیا اور مجھے حوصلہ دیا کہ ثابت قدم رہوں۔ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔ چودھری شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کردیا تھا۔



اشتہار


اشتہار