آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان کا نیا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

Pakistan's decision to launch a new satellite after the success of iCube Qamar
آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان  نے نیا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا،سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا،سیٹلائٹ فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو یقینی بنائے گا،سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں بھیجاجا ئے گا۔

خیال رہے کہ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے,چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی حکام اور پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ہے، سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔

 آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60 ہزار سے لے کر 4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالئے ہیں،مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا،مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔ 
 ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔



اشتہار


اشتہار