واشک کے علاقے بیسمہ میں گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافرکوچ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی،،، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بیسمہ کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 28 افراد زخمی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
دیگر زرائع کے مطابق مسافر کوچ کا ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔