بجٹ میں تنخواہیں اور پنشن 10 سے 15 فیصد تک بڑھنے کا امکان

Salaries and pensions are likely to increase by 10 to 15 percent in the budget
آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے  15 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  25-2024 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔
 تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں جولائی 2024 سے نافذ العمل ہو گا۔




اشتہار


اشتہار