سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

There is great news for government employees
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو رمضان اعزازیہ آج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہےذرائع یو ایس سی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ادائیگی کیلئے اعزازیہ کی رقم آج بینک کو منتقل کردی جائے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 10ہزار 303 ملازمین کو اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی ہےرمضان اعزازیہ کی رقم 19کروڑ 77لاکھ57 ہزار700روپے بنتی ہے۔ مستقل، کنٹریکٹ ملازمین کو ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہر ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اعزازیہ کیلئے ماہ رمضان میں کم از کم80 فیصد حاضری ضروری تھی یاد رہے کہ اعزازیہ رمضان پیکج پر عملدرآمد کیلئے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا جارہا ہے۔



اشتہار


اشتہار