’واپس کردے بھائی ویڈیو بنانی ہے‘، کتے کا بچہ ننھے ولاگر کا مائیک لے اُڑا

'Waps karde bhai video banani hai', the puppy took the little vlogger's mic
سوشل میڈیا کے باعث اکثر ہی ہماری اسکرین پر کوئی نہ کوئی ایسی ویڈیو آجاتی جسے یاد کرکے ہم دن بھر مسکراتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ایک ننھے ولاگر کے ساتھ پیش آیا جس کا مائیک کتے کا ایک پیارا سا چھوٹا سا بچہ لے کر بھاگ نکلا۔اس معصوم سی ڈکیتی کا نشانہ بنے ننھے ولاگر کی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

بچے کی پریشانی کے باوجود سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مزاحیہ عنصر نمایاں ہے۔”گھر کے کلیش“ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں ایک چھوٹے کتے کو حیران بچے سے ولاگنگ کا مائیک چوری کرتے اور بچے کو اس کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بچہ چھوٹۓ کتے کے پیچھے اس سے مائیک واپس کرنے کی التجا کرتے ہوئے دوڑتا ہے اور کہتا ہے کہ ’مائیک واپس کردے بھائی ویڈیو بنانی ہے، ساڑھے چار سو روپے کا مائیک ہے‘۔

لیکن وہ چھوٹا کتا اس بچے کی ایک نہیں سنتا اور مائیک لے کر دوڑا چلا جاتا ہے، بالآخر ایک مقام پر جاکر وہ کتا مائیک چھوڑ دیتا ہے اور بچہ اس مائک کو اٹھا کر شکر ادا کرتا ہے۔اس مزاحیہ ویڈیو پر3 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی آراء اور تبصرے پیش کئے جن ہیں سے زیادہ تر ویڈیو سے محظوظ ہوتے دکھائی دئے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار