شادی کا جھانسہ دیکر پولیس اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا تصاویر بھی بنائیں

On the pretense of marriage, the police officer raped the girl and also took indecent photographs
لودھراں میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم مختار سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس نے شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں اور بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، اس کے علاوہ دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے،تفتیشی افسر کا مؤقف ہے کہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔



اشتہار


اشتہار