بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کیخلاف گھناؤنی سازش تھی، صدر مملکت

Bhutto's judicial killing was a heinous conspiracy against Pakistan's freedom, President
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔آصف علی زرداری کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کر رہے تھے۔ 

ان کا ملک اور عوام سے عشق ہماری میراث ہے، پیپلز پارٹی بھٹو اور بے نظیر بھٹوکے ہر خواب کی تکمیل کرے گی۔پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین نے کہا کہ قائد عوام نے عوام کو سوچنے کا شعور، بولنے کے لیے زبان اور سر اُٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ بھٹو نے اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گے۔ یہ دھرتی ہمارے لیے مقدس ہے، ہم اس کو جنت جیسا بنائیں گے۔ 
ذوالفقار بھٹو کا پرچم بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن تھا اب اس مشن کے نگہبان بلاول ہیں۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔



اشتہار


اشتہار