سندھ کابینہ نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی

The Sindh Cabinet approved the lifting of the ban on recruitment
وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کروائیں، واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے پراجیکٹس شروع کئے ہیں، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی پراجیکٹ صاف پانی کی فراہمی، واٹر بورڈ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک، 40 فیصد اے آئی آئی بی، 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی، سندھ حکومت نے اپنے حصے کے 646.756 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کے لئے 400 ملین روپے کی منظوری بھی دے دی۔
 وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے ہر یونیورسٹی کا ایک بزنس پلان بنائیں، یونیورسٹی بننے کے بعد کس طرح اپنے اخراجات پورے کرے گی اس کا پلان ہونا چاہئے۔ 



اشتہار


اشتہار