دوران آپریشن برہنہ مریضہ کی ٹک ٹاک بنانے پر وزیرصحت نے نوٹس لے لیا

The health minister took notice of the naked patient making tiktok during the operation
ضلع ننکانہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ٹی ایچ کیو اسپتال شاہ کوٹ کے آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی ٹک ٹاک بنائی جانےلگیں نرس نےآپریشن تھیٹرمیں دوران آپریشن مریضہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔واقعہ پر آپریشن تھیٹرمیں مریضہ کی برہنہ ویڈیوبنانےپر اسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے معاملہ کانوٹس لے لیا۔
وزیرصحت نے سیکرٹری صحت علی جان کو کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کرکےذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسپتالوں میں خواتین کی پرائیویسی کا مکمل تحفظ کیا جائےگا، اسپتالوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔




اشتہار


اشتہار