سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا فیصلہ

The decision to send the judge who sentenced Imran Khan in the cipher case back to the Lahore High Court
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کی ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کی جائیں۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی تھی۔




اشتہار


اشتہار