ایری زونا: اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل منظور

Arizona: Bill to end abortion ban passed
امریکا ریاست ایری زونا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل ایوان میں منظور کر لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 3 ری پبلکنز نے بھی بل کے حق میں 29 ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا ہے،امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ بل 28 کے مقابلے میں 32 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔
 امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسقاطِ حمل پر پابندی کے خاتمے کا بل یکم مئی کو سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل اس پابندی کے تحت اسقاطِ حمل میں مدد دینے والوں کو 5 برس تک قید ہو سکتی تھی۔



اشتہار


اشتہار