پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نےسندھ میں جرائم کے خلاف امن کے قیام کیلئے آرمی چیف سے اپیل کردی۔ہالامیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما ء کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ فوج آئے اور جرائم کو جڑ سے اکھاڑدے ،میری خواہش ہے تمام سیاستدان ایک ٹیبل پہ آجائیں اور ملکی مسائل کوحل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بڑے دوراندیش آدمی ہیں، اگر حکومت چلانے میں انہیں مشکل ہے توآصف زرداری سے ہرقدم پہ مشورہ لیں تو حکومت انشاء اللہ 5 سالہ مدت پوراکرےگی ، مخدوم جمیل کہتے ہیں کےہم کب تک احتجاج کریں اور کب تک تحریکیں چلائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتاہے میری دعااللہ نےقبول کرلی کے جلد نیازی جیل سے باہر آجائے گا ، میں سندھ میں بدامنی اور مٹیاری ضلع کے مسائل پر حالیہ قومی اسمبلی سیشن میں آواز اٹھاٶں گا۔