سائفر کیس میں عمران خان اگلے ہفتے بری ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ

Imran Khan will be acquitted in the cipher case next week, Latif Khosa
 پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  جج کو ایمبولینس میں لا کر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔
 لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کردیا؟۔ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔



اشتہار


اشتہار