پی سی بی نےقومی کرکٹرزکی ٹریننگ کی ویڈیوجاری کردی

PCB released the training video of national cricketers
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹرز کی کاکول میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری کر دی ۔افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

 پی سی بی کی جانب سےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول میں فیزیکل ٹریننگ کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹرز کو سخت ٹریننگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی گئی اور انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔


 فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خدمت کرنے کا خواب دیکھا تھا، اب فوج کے جوانوں کے ہمراہ ٹریننگ کررہاہوں۔    





اشتہار


اشتہار