بھارت:چورکوچلتی ٹرین سےموبائل چوری کرنا مہنگاپڑگیا

India: Stealing a mobile phone from a moving train has become expensive
بھارت میں چوری کی عادت نےموبائل چورکوپھنسادیا۔تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست بہارکےعلاقے بھاگلپورہ میں مسافروں نے چلتی ریل میں موبائل چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی حکمت عملی ناکام بنا دی اور تقریباً ایک کلومیٹر تک ریل سے لٹکائے رکھا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی شرٹ پہنا ہوا نوجوان چلتی ریل کی کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے اور ان کو مسافروں نے بازووں سے پکڑا ہوا اور طویل مسافت کے بعد جب ریل رک جاتی ہے اور پھر مبینہ چور کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود چند نوجوان اس کو پکڑ کرلے جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بہار کے علاقے بھاگلپور میں ایک چور نے چلتی ریل میں مسافر کا فون چوری کیا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا اور مسافروں نے چور کو پکڑا اور تقریباً ایک کلومیٹر تک اس کو لٹکا کر لے گئے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار