ساہیوال ، راشن دلانے کا جھانسہ دے کر شادی شدہ لڑکی بے آبرو

Sahiwal, the girl who got married on the pretense of giving ration is dishonorable
نواحی چک40بارہ ایل میں ایک مویشی فارم پر سے ایک ملازم کی بیوی کرن بی بی کو راشن دلانے کا جھانسہ دے کر زمیندار میاں ریاض احمدنے پستول دکھا کر زبردستی آبروریزی کی اور فرار ہو گیا۔ ملزم کرن بی بی کو راشن دلانے کا کہہ کر لے گیااور نا معلوم مقام پر اپنے ساتھی کے ہمراہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔

پولیس صدر چیچہ وطنی نے لیاقت علی فارم مالک کی مدعیت میں مقدمہ376ت پ درج کر لیا ہے اورملزم میاں ریاض احمد کو گرفتار کر لیا۔چک105بارہ ایل میں ٹیوب ویل پر نہانے والے 8سالہ بچے شاذر سے درندہ صفت نوجوان رحمن نے زبردستی بدفعلی کی بچے کے شور پر دیہاتی آ گئے اور ملزم کو قابو کر لیا۔
پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے مقدمہ376iiiت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔



اشتہار


اشتہار