چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط

Letter from Chief Justice Peshawar High Court to Chief Justice Qazi Faiz Isa
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے جس میں ججز کی تعیناتیوں میں خیبر پختون خوا کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا گیاہے تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد ابراہیم خان نےخط کے متن میں کہا کہ بھاری دل کےساتھ یہ خط فیورٹ ازم سے متعلق لکھ رہا ہوں۔

سپریم کورٹ میں 4آسامیاں خالی تھیں، صرف ایک جج کی تعیناتی آپنےاپنےصوبےبلوچستان سےکی، فیصلوں کو چیلنج نہیں کررہا ،توجہ دلانا چاہتا ہوں، پوچھناچاہتا ہوں کیا وجہ تھی 4آسامیوں کےخالی ہوتےصرف ایک پرتعیناتی کی گئی؟۔جسٹس محمد ابراہیم خان نے خط میں کہا کہ تمام ہائیکورٹس میں دوسرا سینئر ترین چیف جسٹس ہوں۔
جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن ہوں ، توقع تھی کم ازکم میرا نام زیرغور تو لایا جائےگا۔




اشتہار


اشتہار