آئی فون صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

Bad news for iPhone users
آئی فون صارفین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنی پرانی آئی فون سیریز کو متروک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے ایپل کے پرانے ورژن استعمال کرنے والے صارفین بھی اپنے موبائل فونز کے اپ ڈیٹ ورژن خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے۔اس حوالے سے دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے متروک کیے جانے والے آئی فون کے حوالے سے جاری کردہ فہرست میں آئی فون 6 پلس کو شامل کیا گیا ہے جو 5.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ذیل میں متروک کیے جانے والے ایپل فونز کی فہرست دی گئی ہے۔

آئی فون

آئی فون تھری جی (china mainland) 8 جی بی

آئی فون 3 جی( 8 جی بی، 16 جی بی)

آئی فون تھری جی  ایس (china mainland) 16 جی بی، 32 جی بی

آئی فون تھری جی  ایس (8جی بی)

آئی فون تھری جی ایس (16جی بی ، 32 جی بی)

آئی فون 4  سی ڈی ایم اے

آئی فون 4 سی ڈی ایم اے ( 8 جی بی )

آئی فون 4،  16 جی بی، 32 جی بی

آئی فون 4 جی ایس ایم  (8 جی بی ) بلیک

آئی فون فور ایس

آئی فون فور ایس (8 جی بی )

آئی فون 5 سی

آئی فون 6 پلس
رپورٹ کے مطابق چونکہ کمپنی آنے والے دنوں میں مذکورہ ڈیوائسز کو پرانا قراردینے جارہی ہے لہٰذا ان ورژنز کے لیے کوئی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر سپورٹ نہیں فراہم کی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار