عمران خان کیلئے جیل میں 7 سیل مختص، سکیورٹی خرچہ ماہانہ 12 لاکھ ہے

For Imran Khan, 7 cells have been allocated in the jail, the security cost is 12 lakhs per month
ایڈووکیٹ جنرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سکیورٹی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سکیورٹی دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں 7 سیل مختص ہیں، ایک سیل میں انہیں رکھا گیا ہے جب کہ اردگرد 6 سیل بھی ان ہی کے لیے مختص ہیں ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لیے 14 سکیورٹی اہل کار تعینات ہیں اور جس اسپیشل کچن سے بانی پی ٹی آئی کا کھانا جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ عمران خان کے جیل میں ماہانہ سکیورٹی اخراجات 12 لاکھ روپے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں اور کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔



اشتہار


اشتہار