بھارت:خواجہ سرا رہنما کانریندرمودی کے مقابلے الیکشن لڑنے کا اعلان

India: The announcement of contesting elections against transgender leader Kannur Modi
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقابلے میں خواجہ سرا رہنما نے   الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔   رپورٹ کے مطابق بھارت کے پہلے خواجہ سرا مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی وارانسی سے   نریندرا مودی کے سامنے اپنی قسمت آزمانے اتر رہے ہیں، انہیں آل انڈیا ہندو مہا سبھا نے ٹکٹ جاری کیا ہے۔  

مہمنڈلیشور ہیمانگی سکھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 اپریل کو بنارس پہنچیں گے اور بابا وشوناتھ کا آشیرواد لے کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں کنّر (خواجہ سرا) برادری کی حالت قابل رحم ہے،اس برادری کے لیے ایک بھی سیٹ مختص نہیں کی گئی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش صرف اتنی ہے کہ ہماری بات حکومت کے کانوں تک پہنچے، اس لیے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگر آج بی جے پی حکومت خواجہ سراؤں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتی تو شاید مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی کو یہ قدم نہیں اٹھانا پڑتا۔
 ہندو مہاسبھا نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے اور سماج کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لیے مجھے امیدواری دی ہے۔




اشتہار


اشتہار