اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول

8 judges of Islamabad High Court received suspicious letters
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مشکوک خطوط میں سے ایک کھولا گیا تو اس میں سے پاؤڈر برآمد ہوا، پولیس جانچنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ پاؤڈر کیا تھا۔عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو ایک خاتون کی طرف سے خطوط موصول ہوئے۔ خط ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے۔ دو ججوں کے اسٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا۔
8 judges of Islamabad High Court received suspicious letters, what happened to them? Know the details in this news.
خط میں ڈرانے دھماکے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔اسلام آباد پولیس کے ماہرین کی ایک ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاؤڈر کیا تھا اس کی چانچ کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق خطوط ٹائپ شدہ ہیں، ان پر بھیجنے والے کا کوئی پتہ موجود نہیں۔یاد رہے کہ 2001 میں امریکہ میں سینیٹرز اور میڈیا ہاؤسز کو انتھراکس پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے تھے جس کے نتیجے میں پڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے حال میں چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت کی شکایت کی تھی۔ اس خط پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے کر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے چکی ہے۔آج نیوز کے آصف نوید کے مطابق عدالت میں عام طور پر مرحلہ وار ڈاک وصول ہوتی رہتی ہے۔
ہنگامی نوعیت کی خط و کتابت کو فورا کھول لیا جاتا ہے جب کہ دیگر خطوط کو روٹین کے مطابق کھولا جاتا ہے اور مذکورہ خطوط بھی معمول کے مطابق کھولے گئے۔آصف نوید کے مطابق خطوط منگل کو وصول ہوئے تھے، پولیس اب اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ یہ کہاں سے پوسٹ کیے گئے۔



اشتہار


اشتہار