یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

UAE breaks 75-year rainfall record
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ملک میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔یو اے ای میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔شدید بارشوں سے درجنوں میٹرو سٹیشنز اور انڈرپاس پانی سے بھر گئے۔

دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زاید روڈ کے متعدد حصے بند کردیے گئے، کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔بارش کے باعث سینکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار بھی متاثر ہوئے ہیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت تعلیم بحرین کے مطابق بحرین میں خراب موسم کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے ۔عمان میں شدید بارشوں سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔



اشتہار


اشتہار