ساحل پر نہانے والی 6 سالہ بچی پر شارک کا حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

Shark attack on 6-year-old girl bathing on the beach, heartbreaking video
امریکی ریاست ہوائی کے  علاقے کائلوہ میں واقع اوہاؤ جزیرے کے ساحل پر اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے لیے جانے والی 6 سالہ بچی شارک کے حملے میں بال بال بچ گئی۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 6 سالہ بچی ساحل پر تقریباً ایک فٹ پانی میں لہروں سے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران لہر کے ساتھ شارک مچھلی بھی آگئی۔شارک کی مخصوص آواز سُن کر بچی ہوشیار ہوئی اور پھر اُسے دیکھ کر وہ وہاں سے بھاگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام انیلے ریزینٹیس ہے، جو کوئلوہ کی رہائشی ہے۔بچی ایک روز قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ کالاما کے ساحل پر پہنچی اور پانی سے کھیلنے میں مصروف ہوئی تو اہل خانہ اُس کی ویڈیو بنانے لگے تاکہ اس لمحے کو وہ موبائل میں ریکارڈ کر کے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ہونولو (بچی) کی والدہ نے جب شارک مچھلی کو دیکھا تو وہ چیخنا شروع ہوگئیں اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ شاید اب وہ بچ نہیں سکے گی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچی نے بتایا کہ ’میں نے شارک دیکھی تھی مگر اس بات پر دھیان نہیں دیا کہ وہ  بالکل میرے پیچھے ہی ہے، جیسے ہی وہ مجھ پر حملہ کرنے کے لیے قریب آئی، میں نے وہاں سے دوڑ لگا دی‘۔والدہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اپنی بیٹی کے قریب شارک کو دیکھا تو بھاگ کر اُس کے پاس گئی تاکہ بچا سکوں، مگر ہونولو نے صورت حال کو دیکھ کر خود بہت اچھا فیصلہ کیا‘۔



اشتہار


اشتہار