شکار پور، گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحق

Shikarpur, a 5-year-old child died after being hit by a thresher while harvesting wheat
شکارپور میں گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے شکارپور میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 5سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے تھریشر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، مرنے والے بچے کی شناخت مہدی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔



اشتہار


اشتہار