پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ کے مبینہ تشدد سے 3 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں باپ نے 3 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق محمد یعقوب نامی شخص نے اپنی بیٹی کو شرارت کرنے پر تشددکا نشانہ بنایا، قتل کے بعد ملزم خاموشی سے بچی کو دفنانے لگا تھا تاہم محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔