بھارت، سفاک باپ نے کالی رنگت پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر دیکر ماردیا

India, Brutal father kills 18-month-old daughter with poison on black skin
بھارت میں سفاک شخص نے کالی رنگت کو وجہ بناکر مبینہ طور پر 18 ماہ کی بیٹی کو زہر کھلاکر مار ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے پیٹسانے گنڈلا گائوں سے تعلق رکھنے والے مہیش نے 18ماہ کی بیٹی اکشیا کو پرساد میں زہر ملاکر کھلادیا۔بھارتی پولیس کے مطابق شراوانی نامی خاتون نے کالی رنگت والی بیٹی کو جنم دینے پر شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے تشدد اور بیٹی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر میں شراوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرالی اسے بچی کے پاس نہیں جانے دیتے تھے، 31مارچ کو خاتون نے اپنی بچی کو بے ہوش پایا جس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا جس کے بعد ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق مہیش نے شراوانی کو مجبور کیا کہ وہ اکشیا کی موت کی وجہ سے متعلق رشتہ داروں سے کہے کہ بچی کی موت دورہ پڑنے سے ہوئی جس کے بعد بچی کی لاش کو جلد ازجلد دفن کر دیا گیا تاہم شراوانی کی ماں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرادی۔ 
ایف آئی آر میں شراوانی نے بتایا کہ مہیش اس سے قبل بھی اکشیا کو دیوار پر پھینک کر ، کمرے میں بند رکھ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کرنے کی کوشش کرچکا تھا۔پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔


اشتہار


اشتہار