واپڈا نے گجرات کے شہری کو 14لاکھ روپے کا جھٹکا لگا دیا

WAPDA gave a shock of Rs 14 lakh to a citizen of Gujarat
واپڈا نے گجرات کے شہری کو 14لاکھ روپے کا جھٹکا لگا دیا ۔ گجرات کا شہری  بجلی کا بل کو دیکھ کر  غم میں نڈھال ہو گیا ، واپڈا نے محنت کش شہر ی کو 1435283روپے کا بل بھیج دیا ۔متاثرہ شہری فراز کنجاہ کارہائشی ہے، بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے منگوال میں کلینک بنا رکھا ہے ۔

واپڈا نے گجرات کے شہری کو 14لاکھ روپے کا جھٹکا لگا دیا
متاثرہ شہری نے بتایا ہے کہ گجرات واپڈا کمپلیکس میں بل بھیجا تو کہنے لگے غلطی سے یہ سب ہوا ہے۔ ٹھیک کروا دیتے ہیں ۔ یاد رہے اس سے قبل لاہورکے محمود بوٹی میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے صارف  کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا بل بھیجا گیا تھا ،24 نیوز کی خبر پر ایکشن کے بعد بل کم کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کریک ڈاؤن کے دوران بجلی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان بجلی کے مین تار پر ہلک لگا کر بجلی چوری کررہے تھے،ملزمان گھریلو میٹر پر کمرشل یونٹ چلا رہے تھے،ترجمان ایف آئے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔




اشتہار


اشتہار