موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی

A 12-year-old child committed suicide for not giving him a mobile phone
 رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق مشن کالونی کے رہائشی 12سالہ محمد ایان نے اپنی والدہ سے موبائل فون مانگا۔ ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، کچھ دیر بعد خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔
ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متاثرہ خاندان کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



اشتہار


اشتہار