کراچی کی مقامی عدالت میں کم عمر لڑکی سے شادی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد اسلم کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔سیشن کورٹ کراچی میں کم عمر لڑکی سے شادی کا جرم ثابت ہوگیا، جس پر عدالت نے ملزم محمد اسلم کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔
پراسکیویشن کا کہنا تھا کہ ملزم پر 15 سالہ نابالغ لڑکی سے نکاح کا الزام تھا۔عدالت نے کہا کہ نکاح کے گواہ اور نکاح خواں کیس میں مفرور ہیں، جس پر پراسکیویشن نے کہا کہ بچی کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔