اولاد کے نام کے ساتھ ماں کا نام لگانے کا حکم

Order to place mother's name with child's name
بھارتی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے تمام دستاویزات میں اولاد کے نام کے ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ تمام سرکاری دستاویزات میں والدہ کا  نام  بھی شامل کیا جائے گا۔

اس فیصلے پر عمل درآمد یکم مئی 2024 سے کیا جائے گا، مہاراشٹرا کی کیبنٹ کی جانب سے فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دستاویزار میں جن میں برتھ سرٹیفکیٹ، تعلیمی دستاویزار، جائیداد کے دستاویزات، آدھار کارڈ اور پرائمری اکاؤنٹ نمبر کارڈ پر بھی والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا۔
اس سے قبل 2018 میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پرائمری اکاؤنٹ نمبر کے درخواست فارم پر والد کا نام لکھنا ضروری نہیں ہے، یہ فیصلہ ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے، جو کہ سنگل مدر ہیں۔جبکہ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسس نے بھی قوانین میں اصلاحات کر کے والدہ کا نام شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے سنگل مدرز مستفید ہو رہی ہیں۔






اشتہار


اشتہار